8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:32
امریکا:بیک وقت 4ہزار طا لبعلموں کا ڈا ج با ل گیم کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
کیلی فورنیا…این جی ٹی… امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر Irvineمیں قائم یونیورسٹی آف کیلیورنیا کے طالبعلموں نے ڈاج بال گیم کھیلتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں نئے طالبعلموں کے لیے منعقد کیے گئے ویلکم ویک میں کھیلے گئے اس ڈاج بال گیم میں 4ہزار سے زائد طالبعلموں نے حصہ لیا اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں درج کروالیا۔واضح رہے کہ ڈاج بال گیم کھیلتے وقت گنیز کے قواعد و قوانین کے حساب سے ہر گیند کے ساتھ چار کھلاڑی ہوتے ہیں ۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ڈاج بال گیم میں ایک ہزار گیندیں اور4ہزار488 طلباء میدان میں موجود تھے لہٰذا موقع پر موجود گنیز کے نمائندے نے اس تعداد کو پوری طرح تصدیق کرنے کے بعد عالمی ریکارڈ قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبعلموں کو اعزازی سند سے نوازا۔ ڈاج بال گیم کا ریکارڈ اس سے قبل بھی امریکا کے روچسٹر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پاس تھا جنہوں نے2ہزار136کھلاڑیوں کیساتھ یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔