8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:37
بجلی کی طلب و رسد برآبر،لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، پیپکو کا دعویٰ
جنگ نیوز -
لاہور… پیپکو نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب و رسد آج بھی برابرہے جس کی وجہ سے شارٹ فال صفراور گھریلو صارفین کے لئے لوڈ شیڈنگ آج بھی نہیں ہوگی۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد 14 ہزار 385 میگاواٹ ہے۔ مسلسل تیسرے روز شارٹ فال زیرو ہونے سے گھریلو صارفین کے لئے لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔ پیپکو کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں بجلی کی ہائیڈل پیداوار6 ہزار 399اورتھرمل جنریشن ایک ہزار764 میگاواٹ ہیاسی طرح نجی بجلی گھروں سے 6 ہزار 116 اور رینٹل پاور پراجیکٹس سے 106 میگاواٹ بجلی میسر ہے،کراچی کو گذشتہ 24 گھنٹوں میں 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی۔