تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:32

پشاور:24گھنٹوں میں3افراد قتل

جنگ نیوز -
پشاور… پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ چوری کی پانچ وارداتیں ہوئیں۔پولیس کے مطابق پخہ غلام میں خائستہ خان نامی شخص کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ چمکنی میں نامعلوام افراد کی فائرنگ سے کم سن بچہ مارا گیا جبکہ جمیل چوک میں خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی۔ ڈھیری باغبان کے علاقہ میں تین دکانوں کو لوٹ لیاگیا۔ جبکہ متھرا اور پہاڑی پوڑہ میں دو گھروں سے لاکھوں مالیت کا سونااو ر نقدی لوٹ لی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.