تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37

میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ،خواتین سمیت4افراد ہلاک

جنگ نیوز -
میرپورخاص … میرپورخاص میں موٹر سائیکل ٹرک کی زد میں آگئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ چونا فیکٹری کے سامنے رنگ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل تیز رفتار ٹرک کی زد میںآ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین اور اور بچے سمیت چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ماریہ، 30 سالہ کھیمی ، 12 سالہ راجو اور 2 سالہ سریش کی حیثیت سے ہوئی۔ ہلاک اور زخمی افراد ایک ہی گھرانے کے افراد ہیں جن کا تعلق شیح بھرکیو کے علاقے سے ہے۔ یہ تمام چھ افراد موٹر سائیکل پر سوار ٹنڈواللہ یار میں راما پیر کے میلے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔حادثے کے بعد شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کر پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ سٹلائٹ ٹاوٴن پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.