تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:37

اکبر بگٹی قتل کیس، شعیب نوشیروانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جنگ نیوز -


کوئٹہ… کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے نواب اکبر خان بگٹی کے قتل میں نامزد سابق وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ بلوچستان ہائی میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پولیس کی جانب سے عزرداری پیش کی جاتی تھی کہ ان کے پاس مقدمے میں نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری نہیں جس کی بناء پر وہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نمبر تین کے جج محمد ابراہیم کاکڑ نے سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جو پولیس کو موصول ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ نواب بگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سال قبل ایف آئی آر درج کروائی گئی جس پرکوئی کاروائی نہیں کی گئی تاہم جمیل بگٹی کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کر رہا ہے۔ مقدمے میں سابق صدر پرویز مشرف ،سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاو ، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق وزیر اعلی بلوچستان جام محمد یوسف بھی نامزد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.