8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:48
کراچی:سنی تحریک کے رہنماشاہدغوری اورکارکن عدالت میں پیش
جنگ نیوز -
کراچی…ممتازقادری کی سزا کے خلاف گزشتہ روزہڑتال کے دوران کراچی میں گاڑیاں جلانے کے الزام میں گرفتار سنی تحریک کے رہنماشاہدغوری اور کارکنوں کوپولیس نے ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیاگیا۔شاہدغوری اوردیگرکے خلاف جمعہ کی صبح ہڑتال کے دوران اورنگی ٹاون میں بسیں جلانے کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزمان کی عدالت میں پیشی کے موقع پرجوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے پولیس کو ریمانڈ دینے سے انکارکردیااورحکم دیا کہ یہ مقدمہ جلاوٴ گھیراوٴ کا ہے ،اس لئے ملزمان کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت میں پیشی کے بعدجیونیوزسے گفتگومیں سنی تحریک کے رہنماشاہدغوری نے بتایا کہ انہیں رینجرزنے جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب دوبجے سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار کیا تھاجبکہ بسیں جمعہ کی صبح جلائی گئیں تھیں۔