تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:21

نوازشریف نے عوام کوبیوقوف بنانے کیلئے سندھ کادورہ کیا،الطاف حسین

جنگ نیوز -


کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کا کہناہے کہ نوازشریف نے لوگوں کوبیوقوف بنانے کیلئے سندھ کادورہ کیا۔مختلف علاقوں سے ہاریوں کوجمع کرکے جلسے کیے گئے۔ خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے دفترمیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان قدرتی آفات کا شکار ہے لیکن ارباب اختیار سندھ اور پنجاب کے متاثرین کی مناسب دیکھ بھال نہیں کررہے، صرف فائلوں کے پیٹ بھرے جارہے ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ اگرآپ سیاست کرینگے تودوسرے کے پاس بھی زبان ہے۔ایم کیوایم کے قائدکاکہناتھاکہ پنجاب کے عوام کوتاثردیاجاتاہے کہ ایم کیوایم ملک دشمن جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم محب وطن جماعت ہے، ایم کیوایم نے لوگوں کاپیسہ لوٹ کرراتوں رات ملک سے باہرنہیں بھیجا۔الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ بلوچستان میں مارے جانیوالوں کوانصاف فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔الطاف حسین نے کہا کہ ن لیگ موجودہ جمہوری حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی تیاری کررہی ہے،لیکن اس کو ناکام بنادیا جائیگا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.