تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:33

سندھ میں وزارتوں کے معاملات پر ایوان صدر میں مشاورت

جنگ نیوز -


اسلام آباد...صدر آصف زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی بد امنی کیس بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پراس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے اور اتحادیوں کے ساتھ متنازع امور پر فوری مشاورت شروع کی جائے۔ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس میں سندھ کے گورنر، وزیراعلیٰ، قانون اور داخلہ امور کے وزراء، صوبائی ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے علاوہ کراچی بد امنی کیس میں وفاقی حکومت کے وکیل بابر اعوان نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے قانونی پہلووٴں پر بریفنگ دی۔ سندھ کے وزیر داخلہ نے اجلاس میں بتایا کہ سپریم کورٹ کے مختلف احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ صدر زرداری نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا چاہتے ہیں، کراچی میں امن کے لیے وزارت داخلہ اضافی اقدامات اٹھائے اور عام آدمی کی زندگی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ میں وزارتوں کی تقسیم پر پیدا ہونیوالے تنازع پر بھی مشاورت کی گئی،صدر آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ فوری مشاورت سے متنازع امور طے کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.