تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:33

حج کرپشن کیس، سابق جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گرفتار

جنگ نیوز -
راولپنڈی...حج کرپشن اسکینڈل کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سابق جوائنٹ سیکریٹری ایس ایم طاہر کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سابق جوائنٹ سیکریٹری ایس ایم طاہر نے راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے عبوری ضمانت کرارکھی تھی، اس میں توسیع کیلئے وہ جب عدالت پیش ہوئے تو درخواست خارج کردی گئی۔ عدالت کے حکم پر ایف آئی اے نے انہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا، اس کے بعد انہیں اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.