8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:33
پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
جنگ نیوز -
پشاور...پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ چھ سو کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرکے کم سے کم تنخواہ سات ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے۔پی ڈی اے کے ورکرز یونین کے زیر اہتمام مظاہرہ میں ملازمین نے مطالبہ کیا کہ جن چھ سو ملازمین کو کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا ،اُن کو مستقل کیا جائے جبکہ گریڈ ایک سے دو تک وہ ملاز مین جو ماہانہ چار ہزار روپے تنخوا لے رہے ہیں کی تنخواہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق کم سے کم سات ہزار وپے مقرر کی جائے۔ ملازمین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پی ڈی اے کے زیر اہتمام رہائشی اسکیموں میں ملازمین کے دو فیصد کوٹے پر عمل درآمد کیا جائے۔