تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:33

لاہور:تنخواہیں نہ ملنے پر ریلوے ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور...ریلوے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر لاہور میں تیسرے روز احتجاج کرتے ہوئے ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کے دفاتر کو تالے ڈال دیئے اور نعرے لگائے ،تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ریلوے ملازمین نے آج ڈی ایس آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلوے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین نے ڈی ایس آفس کے دفاتر کو تالے لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام احتجاج کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں دلانے میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہے۔ ملازمین فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں اور حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، انہوں نے کہا کہ تنخواہیں ملنے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.