تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:33

عالمی منڈیوں میں رواں ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -


سنگاپور...عالمی منڈیوں میں رواں ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ امریکا میں بیرزگاری کے اعداد وشمار میں توقع سے زائد بہتری آنے اور یورپی یونین کی جانب یورپی معیشتوں کیلئے امدادی پیکیج کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریبا ً 5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ،جوکہ گزشتہ7 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج لائٹ سوئٹ خام تیل نومبرکے سودے 39 سینٹس اضافے کے ساتھ 82 ڈالر 98 فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے جبکہ لندن برینٹ نارتھ سی کروڈ اکتوبر کے سودے 15 سینٹس اضافے کے ساتھ 105ڈالر 88سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے۔ رواں سال عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 9 اعشاریہ2 فیصد کمی دیکھی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.