تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:48

انسانی اسمگلنگ میں ملوث بر طانوی سفارتخانہ کا ویزا افسر گرفتار

جنگ نیوز -
اسلام آباد...ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث برطانوی سفارت خانہ کے اسسٹنٹ ویزا افسر خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی کے مطابق برطانوی سفارت خانے کے اسسٹنٹ ویزا افسر خرم شہزاد کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دو ساتھیوں سمیت راول پنڈی کے علاقہ لال کرتی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے برطانوی سفارت خانے کا اسپانسر سرٹیفیکیٹ بھی برآمد کر لیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ویزا سیکشن کے ملازم کی گرفتاری کی خبر درست ہے اور وہ تحقیقات کے سلسلہ میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کریں گے ۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.