تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:48

پشاور سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ مردان سے بازیاب

جنگ نیوز -
پشاور...پشاور پولیس نے چندروز قبل اغواء ہونیوالے تین سالہ بچے کو مردان سے بازیاب کرالیا۔سی سی پی او پشاور امتیاز الطاف نے میڈیا کوبتایا کہ تین سالہ بچے عثمان کو 3 اکتوبر کے روز فقیر آباد کے علاقہ سے اغواء کیا گیاتھا،جس کے بعد اطلاع ملنے پر مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں کارروائی کی گئی،کارروائی کے نتیجہ میں حاجی اکبر نامی شخص کے گھر سے بچے کو با حفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے کہا کہ کارروائی کے دوران دو اغواء کاروں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.