تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:48

بلجیم میں برقع پر پابندی کا قانون معطل کرنے کی درخواست مسترد

جنگ نیوز -


برسلز...بلجیم کی عدالت نے برقع پہننے پر پابندی کے قانون کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ دو مسلمان خواتین بلجیم کی عدالت میں یہ درخواست دائر کی تھی۔ اْن کا موقف تھا کہ اس قانون سے ان کی آزادانہ نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ عدالت نے دونوں خواتین کا موقف سننے کے بعدکہا کہ وہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہیں، اسلیے یہ درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ دورانِ سماعت ، خود ان خواتین نے تسلیم کیا کہ بعض حالات میں مسلم خواتین کیلئے یہ ممکن ہے کہ وہ لباس سے متعلق اسلام کے سخت قواعدکو ایک طرف رکھ دیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.