8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:0
ریکھا 10اکتوبر کو 57برس کی ہوجائیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی...ماضی کی مقبول بالی ووڈ اداکارہ ریکھا 10اکتوبر کو 57برس کی ہوجائیں گی۔10اکتوبر 1954کو بھارتی ریاست تامل ناڈوکے شہر چنائے میں پیدا ہونے والی بھانو ریکھا گنے سان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1966میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلم رنگولا رتنم سے کیا۔بطور ہیروئن ریکھا کی پہلی فلم 1969میں کناڈا فلم انڈسٹری کیGoa dalli CID 999تھی جبکہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ساون بھادوں رہی۔ پچھلے40سالوں سے بالی ووڈ فلم نگری میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی ریکھااب تک180سے زائد فلموں میں کئی لازوال کردار نبھا چکی ہیں۔بالی ووڈ فلم نگری کیلئے بے مثال خدمات انجام دینے والی ریکھا نے امراؤ جان،خون بھری مانگ،کھلاڑیوں کا کھلاڑی،گھر،مقدر کا سکندر،جدائی،جیون دھارا،سلسلہ،مجھے انصاف چاہیے،پھول بنے انگارے اور لجا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت لاتعداد ایوارڈز اپنے نام کیے۔2010ء میں ریکھا کو بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔