8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:0
پی آئی اے:معمول کی پروازوں کے ساتھ حج پروازیں بھی تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
کراچی...…پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول انتظامیہ کے قابو سے باہر ہوگیا ہے ، معمول کی پروازوں کے ساتھ ساتھ اب حج پروازوں کی روانگی میں بھی گھنٹوں کی تاخیر ہورہی ہے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق صبح اسلام آباد سے جدہ جانیوالی حج پرواز پی کے 1515 چار گھنٹے تاخیرسے صبح سوا سات بجے اورکوئٹہ سے جدہ کی حج پرواز پی کے 1815 دو گھنٹے تاخیر سے سوانو بجے صبح روانہ ہوئی۔کراچی بارسلونا پرواز پی کے 795چار گھنٹے تاخیر سے دن 11 بجے روانہ ہوئی۔لاہور نیویارک پرواز پی کے 711ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح پونے آٹھ بجے روانہ ہوئی ، پرواز پی کے 266 کراچی سے ڈھاکا کیلئے ساڑھے چار گھنٹے تاخیر سے دن ڈیڑھ بجے روانہ ہوئی۔کراچی لاہور پرواز پی کے 302کی روانگی تین گھنٹے تاخیر سے ہوئی۔ لاہور سے پرواز پی کے 303 چار گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے چار بجے کراچی پہنچی۔ اسلام آباد سے لاہور کی پرواز پی کے 385 کی آمد تین گھنٹے تاخیر سے رات سوا دس متوقع ہے۔