8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:0
یمنی صدر علی عبداللہ صالح اقتدار چھوڑنے پر رضامند ہوگئے
جنگ نیوز -
صنعاء...یمن کے صدر علی عبداللہ صالح اقتدار چھوڑنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔یمن کے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر علی عبداللہ صالح کا کہنا تھا کہ وہ اقتدار کو مسترد کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔صدر صالح کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ آنیوالے دنوں میں اقتدار سے الگ ہوجائیں گے۔یمنی صدر نے واضح کیا کہ یمن کا اقتدار ان لوگوں کے حوالے ہوگا جو اللہ،عوام اور فوج سے مخلص ہونگے۔ انھوں نے عوام سے ملک میں جاری لوٹ مار کو بھی بند کرنے پر زور دیا۔