تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:10

کراچی میں حکومت صرف اتحادیوں کو خوش کررہی ہے، ہیومن رائٹس کمیشن

جنگ نیوز -


کراچی...ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے رہنماآئی اے رحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بد امنی کا ملک زیادہ دیر تک متحمل نہیں ہو سکتا، اسے کنٹرول کرنے کیلئے سیاسی اور دینی جماعتوں سمیت سب کو آگے آنا ہوگا۔انہوں نے یہ بات ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے آفس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ اس موقع پرچیئرمین زہرہ یوسف، غازی صلاح الدین ، ڈاکٹر مہدی حسن ،اسد بٹ اورحسین نقی بھی موجود تھے۔ آئی اے رحمان کاکہنا تھا کہ کراچی کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے وہاں سیاسی توازن برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، وہ صرف اپنے اتحادیوں کو خوش رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگ موجود ہیں ان سے ہتھیار واپس لئے جانے چاہئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.