9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:21
پشاور سے چترال فلائٹ منسوخ ،رہائشی پریشان
جنگ نیوز -
پشاور سے چترال فلائٹ منسوخ ،رہائشی پریشان
پشاور…پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے افراد کو پی آئی اے کی پشاور سے چترال فلائٹ منسوخ کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پشاور ائیر پورٹ سے حج فلائٹس کے باعث پشاور سے چترال جانیوالی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔اس وجہ سے چترال کے باشندوں اور پشاورو دیگر اضلاع میں رہنے والے چترالیوں کو مشکلات کاسامناہے۔ایک طرف پروازیں بند ہیں تو دوسری طرف چترال جانے کا متبادل راستہ لواری ٹنل بھی پہلے سے بند ہے۔ایسے میں چترالی اورکاروباری افراد کہتے ہیں ایک ماہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی ان کا معاشی قتل ہے۔