تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:37

لاہور:پولیس کانسٹیبل نے گولی مار کر خاتون کو زخمی کردیا

جنگ نیوز -
لاہور… لاہور کے علاقہ گلشن راوی میں پولیس کانسٹیبل نے رشتے سے انکاری پر خاتون کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ساندہ کی رہائشی 40سالہ رضیہ کے اہلخانہ کے مطابق ان کا سی آئی اے کوتوالی کے پولیس کانسٹیبل سرور بھٹی کے ساتھ رشتہ نہ دینے پر تنازعہ چل رہا تھا۔ ہفتے کی شب رضیہ اپنہ بہن کے ساتھ گلشن راوی بازار میں شاپنگ کے لیے گئی ہوئی تھی کہ پولیس کانسٹیبل سرور بھٹی رضیہ کو بھرے بازر میں گولی مار کر فرار ہوگیا۔ رضیہ کو شدید زخمی حالت میں گنگا رام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رضیہ کے بہنوئی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے پولیس کو اہلکار کے خلاف کارروائی کی درخوست دی ہے تاہم ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.