9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:37
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ لیاقت بازار میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار دونامعلوم افراد میں سے ایک نے مقامی فش اسٹور کے ایک ملازم پرفائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔