تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:37

طیاروں کی کمی ،پی آئی اے کی متعدد بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار

جنگ نیوز -


کراچی…طیاروں کی کمی کے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق ائیر لائن کے 39 میں سے 31 طیارے ہی پروازکے لئے دستیاب ہیں۔ 2 بوئنگ 747، 1 بوئنگ 777، 2 بوئنگ737 ، 2 ائیر بس اے 310، اور ایک اے ٹی آر طیارہ رپئیر، اور منٹنس کی خاطر گراوٴنڈ ہیں جبکہ لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں میں سے ایک آپریشنل ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340 اور کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 207/8 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 332 دو گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے، جبکہ کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 731 کی دو گھنٹے تاخیر سے سہ پہر 3 بجے روانگی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 219 چار گھنٹے تاخیر سے رات ساڑے تین بجے روانہ ہوئی جبکہ ابوظہبی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 220 کی 6 گھنٹے تاخیر سے صبح 11 بجے آمد متوقع ہے۔ اسلام آباد سے لاہور کی پرواز پی کے 385 ساڑے چار گھنٹے تاخیر سے ساڑے گیارہ بجے، لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 323 پانچ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے جبکہ کوئٹہ سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 231 کی پانچ گھنٹے تاخیر سے سہ پہر 3 بجے روانگی متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.