9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:37
پشاور: لوڈ شیڈنگ کے بعد شہری گیس کی بندش کا شکار
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں قدرے بہتری آنے کے بعد اب گیس کی بندش نے شہریوں کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔سردی کا موسم ابھی شروع بھی نہیں ہوا کہ پشاور کے علاقے مسکین آباد ،زریاب کالونی، فقیر آباد، محلہ ڈبی شاہ سمیت کئی علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ زور پکڑ گئی ہے ان علاقوں میں روزانہ کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ گیس بند کردی جاتی ہے جبکہ کئی علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی وجہ سے خواتین مشکلات کا شکار ہو گئی ہیں دوسری جانب سوئی ناردرن انتظامیہ کا موقف ہے کہ پشاور میں کہیں بھی گیس کی ترسیل معطل نہیں گئی اور نہ ہی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، کچھ علاقوں میں گیس پائپ لائنز تبدیل کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے گیس کچھ وقت کے لئے بند کر دی جاتی ہے، شکایت پر شہریوں کا مسئلہ فوری حل کردیا جاتا ہے ۔