تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:37

فیصل آباد اور بہاولپور میں مزید27افراد ڈینگی میں مبتلا

جنگ نیوز -


فیصل آباد …فیصل آباد اور بہاول پور میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔فیصل آباد میں ڈینگی کے شبہ میں 24گھنٹوں کے دوران 27نئے مریض لائے گئے ہیں۔جن میں سے 17افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔الائیڈ اسپتال میں 61اور سول اسپتال میں 19مریض زیر علاج ہیں۔ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی کے 40 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک ملتان میں ایک سو 71 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔بہاول پور کے وکٹوریہ اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں11 نئے مریض داخل کئے گئے ہیں، جس کے بعد اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 35 ہوچکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاول نگر میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد5 ہے۔ سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 2بچوں سمیت 12 مریض زیر علاج ہیں۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے اسپرے مہم بھی جاری ہے۔چیچہ وطنی میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 2مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 21 مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.