تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:48

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور ، مالاکنڈ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہا ۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسکردو میں 7، ہنزہ اور پٹن میں 4 اور کالام میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی ۔ ہفتہ کے روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نورپور تھل میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.