تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:48

وزیر اعلیٰ پنجاب کی واٹر ٹینکس کا سروے کرانے کی ہدایت

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں،تمام ٹاوٴنز اور نجی ہاوٴسنگ سوسائٹیز میں ماہرین کے ساتھ مل کر پانی کے ٹینکس کا سروے کروایا جائے۔وزیراعلی شہباززشریف نے یہ بات ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیراتی اور نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کی ڈینگی بخار کے مریضوں کو علاج معالجے کے حوالے سے تربیت کا اہتمام کیا جائے ڈینگی مچھر کے لاروے کے خاتمے کے لئے ٹائروں کے گوداموں،پارکوں،قبرستانوں،لاری اڈوں اور دیگر مقامات پر فوگنگ اور اسپرے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تشکیل نو کے ساتھ اسے مزید فعال کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.