9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59
ایران کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دینگے ،ترک وزیر خارجہ
جنگ نیوز -
انقرہ …جنگ نیوز…ترکی کے وزیر خارجہ نے احمد داوئد اوگلو نے کہا ہے کہ ترکی ایران کے خلاف کسی کو بھی اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انقرہ میں ایران کے نائب وزیرخارجہ محمد علی فتح سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ترکی کی سرزمین سے ایران کے خلاف اقدام نہیں کر سکتا اور جس ملک نے بھی ایران پر حملے کا ارادہ کیا تو وہ ترکی کو اپنے سامنے پائے گا۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے بھی ایران اور ترکی کے مابین بہتر تعلقات کو خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے ممالک اپنی مشکلات اور مسائل حل کر کے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کا راستہ ہموار کریں گے۔