تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59

یورپ میں میزائل دفاعی نظام کے بارے میں مذاکرات ناکام

جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز… روس نے یورپ میں میزائل دفاعی نظام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کو ناکام قرار دیا ہے۔ نیٹو میں روس کے مستقل نمائندے دمتری راگوزین نے بتایا کہ میزائل سسٹم کے بارے میں مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں، دونوں فریقوں نے اسے سلسلے میں کسی پیشرفت کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل روسی صدر کے دفتر میں ہونے والے ایکاجلاس میں یورپ میں میزائل نظام سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ روس نیٹو کے میزائل سسٹم کا مخالف ہے کیونکہ اس سے روس کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو اس بات کی واضح ضمانت چاہتا ہے کہ یہ میزائل سسٹم روس کے خلاف استعمال نہیں ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.