تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59

چین اور تائیوان ماضی کے زخم بھرنے کیلئے مل کر کام کریں ، ہوجن تاؤ

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… چین کے صدر ہوجن تاؤ نے کہا ہے کہ چین اور تائیوان کو مخالفت اور مخاصمت ختم کر کے ماضی کے زخموں کو بھرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں نوآبادیاتی دور کے خاتمے کے دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوجن تاؤ نے کہا کہ ماضی کو بھلاکر مخالفت اور مخاصمت ختم کرتے ہوئے چین اور تائیوان کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ چینی قوم یکجا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن طریقے سے دوبارہ ادغام تمام چینی عوام بشمول ہمارے تائیوانی بھائیوں کے مفاد میں ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ چین اور تائیوان کو اقتصادی مسابقت ، چینی کلچر کے فروغ اور مشترکہ قومی تشخص کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی صدر نے 1911ء میں نوآبادیاتی طاقتوں کے خلاف مثالی جدوجہد پر معروف حریت پسند سن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سن ایک عظیم قومی ہیرو ، ایک عظیم محب وطن اور چین کے جمہوری انقلاب کے ایک عظیم رہنما تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.