تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:13

سینیٹ انتخابات اپنے وقت پر ہونگے ،بابر اعوان

اے آر وائی - پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات اپنے وقت پر ہونگے ، سینیٹ انتخابات سے قبل پنجاب اسمبلی توڑنے کی بات طاہر جاوید سے کہلوائی گی ہے ، پیپلزپارٹی نہ لوٹے خریدتی ہے اور نہ ہی بیچتی ہے ۔



اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے ن لیگ کو ناکام لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ زمانہ چلا گیاجب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے ،مسلم لیگ ن کو اب جان لینا چاہیے کہ ان کیلئے کوئی ضیاء الحق نہیں آنے والا ۔ مسلم لیگ ن ویسے تو جمہوری نظام کی دعویدار بنتی ، اب وہ الیکشن سے کیسے بھاگ سکتی ہے ۔



بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدلیہ کو اسکینڈلائز کیا ، چوہدری نثار نے اسلام آباد میں کہا تھا کہ اب عدلیہ کھل کر کھیلے گی ،مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں عدلیہ پر حملے کیے ، جمہوریت کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور اس صورت یہ فرض پورا کرینگے ۔ چوہدری نثار کے گھر کے لوگ پیپلزپارٹی میں آ رہے جس سے وہ پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.