تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59

جاپان نے ایف 15 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو گراؤنڈ کردیا

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز…جاپان نے تربیتی مشن کے دوران ایف پندرہ لڑاکا طیارے کی ایندھن کی ٹینکی گرجانے کے بعد دو سو سے زیادہ طیاروں کو گراؤنڈکردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان نے یہ فیصلہ مغربی شہر کوماٹسو میں طیارے سے فیول ٹینکی گر جانے کے باعث کیاہے۔ اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور طیارے کو بھی بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا۔ تین ماہ قبل بھی حکام نے ایف پندرہ لڑاکا طیاروں کی پروازوں کو معطل کردیا تھا۔ یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب جاپان اپنے پرانے لڑاکا طیاروں کو تبدیل کرنے کے بارے میں غور کررہا ہے۔ اس سلسلے میں وہ امریکی ڈیزائن کے طیارے اور یوروفائٹر ٹائفون حاصل کرنے کے لیے اس سال کے آخر تک متوقع طور پر آٹھ ارب ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کردے گا۔ جاپانی فضائیہ کے سربراہ جنرل شیگرو ایواساکی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہم اس حادثہ کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.