تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59

میکسیکو کے ساحلی شہر ویرا کروز سے 10 نعشیں برآمد

جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی…جنگ نیوز… میکسیکو کے حکام نے ساحلی شہر ویرا کروز سے 10 نعشیں برآمد کی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ایک پک اپ سے 7 نعشیں برآمد ہوئیں جبکہ قریبی علاقے سے مزید 3 نعشیں برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق بظاہر یہ افراد منشیات کی سمگلنگ سے وابستہ گروپوں کی باہمی چپقلش میں مارے گئے ہیں۔ 20 ستمبر سے لے کر اب تک میکسیکو میں مجموعی طور پر 75 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.