9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59
شام نے ترکی سے ملحقہ سرحدی گیٹ بند کر دیا
جنگ نیوز -
دمشق …جنگ نیوز…شام نے ترکی سے ملحقہ سرحدی گیٹ مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام شمال مشرقی شہر قامشلی میں مظاہروں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ گزشتہ روز اسی شہر میں کرد اپوزیشن لیڈر کے جنازے پر شامی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔ اس جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔