9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59
رگبی ورلڈ کپ:آسٹریلیا دفاعی چمپئن جنوبی افریقا کو ہراکر سیمی فائنل میں
جنگ نیوز -
ویلنگٹن…جنگ نیوز…رگبی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں اتوار کو آسٹریلیا نے دفاعی چمپئن جنوبی افریقہ کو 11-09 سے شکست دیکر عالمی کپ سے باہر کر دیا۔میچ کے پہلے ہاف میں جنوبی افریقہ ٹیم کو گرفت حاصل رہی ہے تاہم آسٹریلیا کے کپان جیمز ہارولی کی واحد ٹرائی کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے 8-3 سے برتری حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔دوسرے ہاف میں بھی جنوبی افریقہ کا دباؤ برقرار رہا،میچ کے آخری دس منٹ میں آسٹریلیا کے جیمز اوکونر نے کامیاب پینلٹی کک لگا کر11-09 سے کامیابی اپنی ٹیم کے نام کر دی ۔