9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:59
لیبیا:قذافی کے آبائی شہر پر قبضے کیلئے لڑائی ،عبوری کونسل کے 12 اہلکار ہلاک
جنگ نیوز -
لیبیا…جنگ نیوز…لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کے آبائی شہر سرت میں عبوری کونسل کی فوج اور قذافی کے حامیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے دوران عبوری کونسل کے12 اہلکار ہلاک ،193 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عبوری کونسل کی فوج شدید مزاحمت کے بعد سیکڑوں ٹرکوں اور اسلحہ بردار گاڑیوں کے ساتھ سرت میں میں داخل ہو گئی ہیں۔حملے کے دوران فورسز کو قذافی کی حامی فوج کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب عبوری حکومت کے تحت جنگجو توپخانے اور بھاری ہتھیاروں سے قذافی کے وفادار جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کررہے ہیں۔تازہ لڑائی میں این ٹی سی کے12 جنگجو ہلاک اور193 زخمی ہوگئے ہیں۔گذشتہ روزسرت کے گلی کوچوں میں متحارب جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی تھی جس میں عبوری کونسل کے تحت ملیشیا کے 22جنگجو ہلاک اور کم سے کم 150 زخمی ہوگئے ہیں۔