تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:10

سری لنکا، مقامی انتخابات میں جھڑپیں، صدر کے مشیرسمیت 3افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کولمبو…جنگ نیوز…سری لنکا میں مقامی انتخابات کے دوران سیاسی کارکنوں کے درمیان مسلح جھڑپوں کے دوران کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق حکمراں جماعت کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جن میں صدر کا مشیر، ایک محافظ اور ایک شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔کولمبو کے مضافات میں مقامی بااثر سیاسی رہنماء انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں تاہم ان کے حامیوں اور مخالف امیدوار کے حامیوں میں جھڑپوں کے بعد حکومت نے علاقے میں کرفیو لگا کر فوج کو تعینات کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.