9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:10
چین کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی کا اعلان
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز…چین نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ چین کے قومی ترقیاتی اور اصلاحات کے کمیشن کے اعلان کے مطابق حکومت نے 300 یوآن (47 ڈالر) فی ٹن پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جو اتوار سے قابل عمل ہو جائے گا۔ چین کی حکومت اس سے قبل اپریل میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کر چکی ہے۔ چین میں افراط زر کی شرح اگست میں 602 فیصد تھی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں 22 ورکنگ ڈیز کا سائیکل کا جائزہ لیتے ہوئے ہر ماہ دوبارہ کیا جاتا ہے۔