تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:33

چائنا اوپن: برڈیچ، سیلچ ،اگنیسکا اور اینڈریا پیٹ فائنل میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -


بیجنگ …جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ اور کروشیا کے مارین سلچ نے چائنا اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پولینڈ کی اگنیسکا رڈاونسکا اور جرمنی کی اینڈریا پیٹ کووچ نے کامیابی حاصل کرلی۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ایونٹ کے مینز سنگل سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کیخلاف پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا، لیکن انہیں دوسرے سیٹ میں چار چھ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں برڈیچ بھرپور فارم میں نظر آئے اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گئے ۔اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارین سیلچ نے ہم وطن ایوان لوبیچچ کوچھ چار اورچھ تین سے شکست دے دی ۔ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنل میں، پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا نے اٹلی کی فلاوویا پنیٹا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پولش کھلاڑی کی جیت کا اسکورچھ،دواور چھ ،چار رہا۔ دوسرے میچ میں جرمنی کی اینڈریا پیٹ کووچ رومانیہ کی مونیکا نکولس کو کو یک طرفہ میچ میں چھ،دو اورچھ،صفرکے اسکورسے مات دے کر فائنل میں پہنچ گئیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.