تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:50

حقانی نیٹ ورک کیخلاف پاکستان کو کچھ کام کرنا ہوگا،مارک گراسمین

جنگ نیوز -
کابل…پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور امریکا کو بھی خطرہ ہے، تینوں ممالک کو ملکر اس سے نمٹنا ہوگا، کابل میں ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور اس جنگ میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی شہریوں کی تعداد غیر معمولی ہے، انھوں نے کہا القاعدہ کے حوالے سے پاکستان اور امریکا نے ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی موثر انداز میں تعاون کیا۔ حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مارک گراسمین نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے حوالے پاکستان کو کچھ کام کرنا ہوگا اور امریکا چاہے گا کہ وہ یہ کام کرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو انسداد دہشت گردی کے میدان میں بہت اہم کام کرنا ہے۔ پاکستان میں کل جماعتی کانفرنس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا معاملہ پاکستانیوں پر چھوڑتا ہوں اور پاکستانی سیاست پاکستانیوں کیلئے ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ امریکاپاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.