9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:50
پنجاب کے حکمرانوں نے ڈینگی میں اربوں کمائے،فوادچودھری
جنگ نیوز -
لاہور… آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈینگی پنجاب کے عوام کیلئے عذاب مگر حکمرانوں کیلئے رحمت ثابت ہوا۔ انہوں نے ایک ارب 73کروڑ روپے کی مزید خورد برد کر لی گئی۔اے پی ایم ایل لاہور سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب دعویٰ کر رہی ہے کہ پنجاب میں ایک ارب 73 کروڑ روپے کا اسپرے کیا گیا لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں اسپرے سے جنوبی ایشیا میں مچھر کو ختم کیا جاسکتا تھا لیکن پنجاب میں مچھر دندناتا پھر رہا ہے ۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی غفلت کے باعث 216 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔