تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:1

اے این پی عہدیداروں کا قتل امن خراب کرنے کی سازش ہے ، رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سچل تھانے کی حدود میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر پر مسلح دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ سے اے این پی کے عہدیداروں کے ہلاک وزخمی ہونے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے کراچی کاامن دوبارہ خراب کرنے کی گھناوٴنی سازش کا حصہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے عہدیداروں کے سوگوارلواحقین ، اے این پی کے رہنماوٴں اور کارکنوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اے این پی کے دفتر پر مسلح حملہ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے والے سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں کو یقین دلایا کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان نہ صرف سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں بلکہ کراچی میں قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن تعاون بھی کرتے رہیں گے۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈولہیارزون کے انچارج واراکین نے گزشتہ روزٹنڈوالہیارمیں روزنامہ جنگ اورجیوٹی وی چینل کی ٹیم کونامعلوم افرادکی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کیاہے اس عمل کوآزادی صحافت کے منافی قراردیتے ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان انہوں نے ٹنڈوالہیارمیں نامعلوم افرادکی جانب سے روزنامہ جنگ اور جیونیوزکی ٹیم کودی جانیوالی سنگین نتائج کی دھمکیاںآ زادی صحافت پرقدغن لگانے اوراسے دبانے کی کوشش ہے جس کے باعث صحافی برادری میں بے چینی اورگہری تشویش پائی جارہی ہے اورانہیں اپنے فرائض منصبی بھی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم آزادصحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے اورصحافیوں کے جائزمطالبات کے حصول کیلئے آواز بلندکرتی رہے گی۔زونل کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورصوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن سے مطالبہ کیاہے کہ ٹنڈوالہیارمیں روزنامہ جنگ اورجیونیوز چینل کی ٹیم کودھمکیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے اورواقعے کی غیرجانبدارتحقیقات کرواکرذمہ دارعناصرکوسخت سے سخت سزادی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.