تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:1

پاک بھارت قربت میں میڈیا موثرکردارکرسکتا ہے،پرویز الٰہی

جنگ نیوز -


لاہور… مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جھگڑوں کے حل اور عوام کو قریب لانے کیلئے میڈیا موثر کردار ادا کر سکتا ہے، انہوں نے یہ بات لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر بھارتی صحافیوں کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پرکہی۔ وفد کے سربراہ نوین سنگھ گوردورل اور دیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے دور میں دونوں ملکوں میں صحافیوں، دانشوروں، کھلاڑیوں اور دیگر شعبوں کے نمائندہ وفود کے تبادلے، ننکانہ صاحب کو ضلع بنانے اور واہگہ ننکانہ کیرج وے کی تعمیر جیسے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔اس موقع پر پرویزالٰہی نے کہا کہ میڈیا موثر قوت ہے،پاکستان اور بھارت میں اختلافات کے خاتمے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں یہ بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.