تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:1

پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کا سینٹ الیکشن پر اثر نہیں ہو گا،کھوسہ

جنگ نیوز -


لاہور…گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے سینیٹ الیکشن پر کوئی اثرنہیں پڑے گا،سرائیکی صوبے کی مخالفت پر آئندہ الیکشن میں ن لیگ کوسیٹیں نہیں ملیں گی۔ لاہور میں کراٹے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز ن لیگ کی طرف سے نہیں، یونی فکیشن بلاک کے ان افراد کی طرف سے آئی جنہیں وزارتیں نہیں ملیں،انہوں نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی، اسمبلی توڑنے کی سمری آئیگی تو آئین کے مطابق دیکھیں گے،گورنر کا کہنا تھا کہ عائشہ احد ،،شہبازشریف کی بہوہیں تو معاملہ عدالت کے بجائے گھر کے اندر حل ہونا چاہیے تھا،ورنہ جگ ہنسائی تو ہو گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.