9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:1
عمران خان لٹیروں سے لاہور کا تخت چھین لے گا،میاں محمد اظہر
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر نے کہا ہے کہ لاہور کس کا قلعہ ہے ،یہ آنے والا وقت بتائے گا،عمران خان لٹیروں سے لاہور کا تخت چھین لے گا،انہوں نے یہ بات تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹریٹ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب میں کہی، بیرسٹر حماد اظہر ، فاروق امجد میر اور میاں محمود الرشید نے بھی خطاب کیا، میاں اظہر کاکہنا تھا کہ چوہدری شجاعت، کئی سالوں سے مسلم لیگ ق کے صدر بنے بیٹھے ہیں حالانکہ انہوں نے خود پارٹی پالیسی بنائی تھی کہ صدر کا عہدہ دو مرتبہ سے زائد کوئی نہیں رکھ سکے گا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف بینظیر بھٹو کو بہن کہتے ہیں تو آصف زرداری کو بہنوئی کیوں نہیں مانتے۔