10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:23
اسلام آباد:گرلز ہاسٹل میں رات گئے آتشزدگی
جنگ نیوز - اسلام آباد کے ایک گرلز ہاسٹل میں رات گئے آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔تھانہ شالیمار پولیس کے مطابق سیکٹر ایف الیون تھری میں واقع گرلز ہاسٹل میں آگ ٹی وی کی تاریں جلنے سے لگی جس پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے نے جلد ہی قابو پا لیا۔ پولیس کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی تھی اور اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے وقت گرلز ہاسٹل میں 20 خواتین رہائش پذیر تھیں