10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:35
ٹوبہ ٹیک سنگھ :ایک ماہ میں77 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ :ایک ماہ میں77 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے ایک ماہ کے دوران 77 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 65لاکھ روپے سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔،ڈی سی او احسن یونس نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی پولیس نے ڈکیتی اور راہزانی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاوٴن میں 77 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے مال مسروقہ برآمد کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کہ ان خطرناک ملزمان سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ڈی سی او کے مطابق یہ تمام ملزمان قتل،زنا بالجبر سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔