10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:38
اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی مسافر ٹرینیں بدستور تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی مسافر ٹرینیں بدستور تاخیر کا شکار
کوئٹہ …اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی مسافر ٹرینیں بدستور تاخیر کا شکار ہیں ، کوئٹہ آنے والی کوئٹہ ایکسپریس دس گھنٹے اور بولان میل پندرہ گھنٹے کی طویل تاخیر سے کوئٹہ پہنچیں گی ۔ریلوے انکوائری کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس سات گھنٹے کی تاخیرسے رات دس کوئٹہ پہنچی جبکہ پشاور سیآنیوالی کوئٹہ ایکسپریس کی دس گھنٹے کی تاخیر سے رات چار بجے کوئٹہ پہنچے گی اس طرح کراچی سے آنیوالی بولان میل کی کوئٹہ آمد پندرہ گھنٹے کی پیر کی صبح پانچ بجے ہوگی تاہم اس میں مزید تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔مسافر ٹرینوں کی امد میں تاخیر سے مسافروں اور ان کو ریلوے اسٹیشن لینے کیلئے والے رشتہ داروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ رات گئے رکشے ڈرائیور اور دیگر ٹرانسپورٹ منہ مانگے کرائیے وصول کرتے ہیں۔