تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:35

راولپنڈی: 5 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا مقدمہ درج

جنگ نیوز -
راولپنڈی: 5 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا مقدمہ درج

راولپنڈی…راولپنڈی میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ پوٹھوہار پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گاپولیس کے مطابق راول پنڈی میں تھانہ آر اے بازار کے علاقے غازی آباد میں 5 سال کی بچی کو نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ،بچی کے ماموں کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ جبکہ بچی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال راول پنڈی منتقل کردیا گیا۔اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر حسین نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔معصوم بچی سے زیادتی کے واقعے پر انسانی حقوق کی رہنماانیس ہارون کا کہنا ہے کہ سزائیں نہ ملنے کے باعث اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔دوسری جانب پولیس نے ہمیشہ کی طرح دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کوجلدہی گرفتار کرلیا جائے گا۔غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے بچی کے والدین گونگے بہرے ہیں جبکہ بچی بھی صحیح طرح سے بول نہیں سکتی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.