10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:49
لاہور: ڈینگی وائرس سے ایک اورشخص جان کی بازی ہار گیا
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں ڈینگی وائرس سے ایک اورشخص جان کی بازی ہار گیا، لاہور میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 176ہو گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ میانوالی کے ڈی سی او طارق محمود کی صاحبزادی کو بھی ڈینگی بخار کے باعث لاہور کے پرائیوٹ اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ڈینگی بخار سے لاہور میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد176اور پنجاب میں195ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد13ہزار176 اور پنجاب میں15ہزار235 تک جا پہنچی ہے۔ اتوار کی رات گئے تک شہر کے مختلف اسپتالوں میں 186 جبکہ صوبے میں 200 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔